13 اپریل 2015 - 04:18
یورپی ممالک کا لیبیا میں جنگ بندی کا مطالبہ

یورپی ممالک نے لیبیا میں غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک اور امریکہ نے اتوار کے دن لیبیا میں متحارب گروہوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مذاکرات کے ذریعے جنگ بندی کے سمجھوتے تک رسائی حاصل کریں- اس رپورٹ کے مطابق امریکہ اور یورپی ممالک نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اس بات پر تاکیدکی گئی ہے کہ لیبیا میں مختلف گروہوں کی جھڑپوں کی روک تھام کے لئے متحدہ حکومت کا قیام ضروری ہے اور جنگ بندی پر عملدرآمد امن سمجھوتے اور متحدہ قومی حکومت کے قیام کا پیش خیمہ ثابت ہو گا- یہ مشترکہ بیان فرانس ، جرمنی ، اٹلی ، برطانیہ ، اسپین اور امریکہ کے وزرائے خارجہ نے جاری کیا ہے- واضح رہے کہ یورپی ممالک نے ایسی حالت میں یہ مطالبہ کیا ہے کہ جب وہ خود لیبیا میں کشیدگی پیدا ہونے کے ذمہ دار ہیں اور وہ خود دہشتگرد گروہوں کی حمایت کر کے اس ملک میں ایک طاقتور حکومت کے قیام کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں-

.....

/169